گجرات (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیرا عظم چوہدری شجاعت حسین اپنی ہمشیرہ ثمیرہ الٰہی امیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل گجرات کی کمپین کے سلسلہ میں جوڑ توڑ میں مصروف رہے، چوہدری ظہور الٰہی ہاؤس سیاسی سر گرمیوں اور بلدیاتی نمائندوں مرکز بنا رہا، ضلع بھر سے بلدیاتی نمائندوں نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقاتیں کیں اور پارٹی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا۔ آ ل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد نے بڑے وفد کے ساتھ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی، علاوہ ازیں سابق مشیر وزیر اعظم چوہدری امتیاز احمد رانجھا، چوہدری سلیم بریار سابق ایم پی اے، مہر محمد امجدچیئر مین، چوہدری محمد افضل چیئر مین، چوہدری اقبال چیئر مین، چوہدری یوسف چیئر مین، چوہدری پرویز بشیر چیئر مین، امجد اقبال بٹ چیئر مین سمیت چوہدری لیاقت، چوہدری راقب لطیف، چوہدری شاہد روح اللہ وائس چیئر مین، چوہدری طارق دراجی، راجہ اسلام، ممتاز تاجر رہنما افتخار احمد شاکر، چوہدری محمد اصغر تیل والے سابق ناظم، مسلم لیگ یوتھ ونگ شہر گجرات کے صدر چوہدری حسنین اصغر، چوہدری شہباز ککرالی سابق ناظم،چوہدری رحمان دراجی و دیگر نے بھی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقاتیں کیں۔