• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمےاراکین ضلع کونسل کو فنڈز کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائیں،ضلع ناظم مردان

مردان (نامہ نگار ) ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے متعلقہ محکموں پر زور دیا ہے کہ وہ اراکین ضلع کونسل کو فنڈز کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے حلقوں میں تعمیر وترقی کا کام شروع کر سکیں ان خیالات کا اظھار انہوں نے ٹاون ہال میں ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت کنوینر اسد علی خان نے کی جبکہ اپوزیشن لیڈر ملک شوکت اور دیگر اراکین ملک بشیر انجنئیر عادل نواز ملک الیاس نعیم انور آصف خان ممتاز بھادر حبیب رسول میاں عبدالرحمان اور حاجی عطااللہ نے بھی اجلاس سے خطاب کیا ضلع ناظم نے کہا کہ اے این پی دور میں ٹاون ہال کی تعمیر ومرمت اور تزئین وآرائش کے لئے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کا فنڈ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کو جاری کیا گیا تھا لیکن ٹاون ہال میں مہمانوں کی گیلری کی پرانی کرسیوں کی صرف پوشنگ کی گئی ہے اور ہال میں ضلع کونسل کے اراکین آج جن کرسیوں پر بیٹھے ہیں یہ ہم نے کرایہ پر منگوائی ہیں اس لئے محکمہ انٹی کرپشن اس حوالے سے تحقیقات کرے  کہ فنڈ کہاں اور کیسے خرچ ہوا ہے اور کوئی بھی غبن میں ملوث پایا تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے انہوں نے پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ منشیات کے عادی افراد کی بجائے منشیات کے اڈے چلانے والے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے اور ہوائی فائرنگ کے جرم میں دولہا اس کے باپ بھائی یا بے گناہ مہمان کو گرفتار کرنے کی بجائے فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ سود کرنا اللہ تعالی کیساتھ جنگ کے مترادف ہے لہذا بڑے بڑے سود خوروں پر ہاتھ ڈالا جائے حمایت مایار نے رستم کو تحصیل کا درجہ دینے اور علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے لئے دس کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کرنے پر وزیر اعلی پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ اب رستم کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفیکیشن بھی جلد جاری کیا جائے اس موقع پر کوینر اسد علی خان نے رولنگ دی کہ سرکاری افسران اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین