گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)سردی کا موسم شروع ہوتے ہی عام بازاروں کے علاوہ لنڈے بازار میں بھی رش بڑھ گیا لنڈا بازار کے دکاندار بیرون ملک سے آنے والے گرم کپڑوں جیکٹوں جرسیوں بوٹوں اور دیگر سامان میں سے چھانٹی کرکے اعلیٰ قسم کا سامان علیحدہ نکال کر انہیں مہنگے داموں فروخت کردیتے ہیں جبکہ دیگر سامان عام شہریوں کو فروخت کیا جارہا ہے۔