گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)شدید سردی نہ ہونے کے باوجود گوجرانوالہ ریجن بھر میں متعدد گنجان آباد علاقوں اور دیہاتوں میں صبح و شام گیس کا بند ہونا معمول بن چکا ہے مختلف علاقوں کے صارفین کو ناشتہ اور کھانا تیار کرنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گزشتہ روز گرجاکھ دھلے پیپلز کالونی سول لائن اصغر علی روڈ اروپ ودیگر علاقوں کے مکینوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کا نظام فوری طور پر ٹھیک کیا جائے بصورت دیگر متاثرین سوئی گیس آفس کا گھیرائو کریں گے۔