قطری شہزادےتلور کے شکار کے لیے سکھر پہنچ گئے، سکھر انتظامیہ کی جانب سے سرکٹ ہاؤس میں قطری شہزادوں کے اعزاز میں پرتکلف کھانوں کا ظہرانہ بھی دیا گیا۔
قطر کے شہزادے شیخ عبداللہ احمد خالد الثانی کی قیادت میں 51 رکنی شکاری وفد خصوصی جہاز کے ذریعے سکھر ایئرپورٹ پہنچا، جہاں سخت سیکیورٹی کے حصار میں شہزادوں کو سرکٹ ہاؤس سکھر تک لے جایا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا، ظہرانے کے بعد قطری شہزادوں کو انتہائی سخت سیکیورٹی کے ساتھ بلوچستان کے علاقے جھل مگسی لے جایا گیا۔
بلوچستان حکومت نے تلور کے شکار پر پہلے ہی پابندی لگائی تھی، جس کے باوجود شکار کا اہتمام کیا گیا ہے۔