سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نےمطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے دوبارہ اےپی سی بلائیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر سیف کا کہناہےکہ آئے دن ہونے والا دہشت گردی کا واقعہ نیپ پر عمل درآمد میں ناکامی کا عکاس ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ دہشت گردی پر مکمل قابو پانے کا دعویٰ نہیں کرتے لیکن منزل کی طرف چل پڑے ہیں۔