گھوٹکی( نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے ایم این اے و سابق وزیر اعلی سندھ سردار علی محمد خان مہر نے کہا ہے کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کیمپس گھوٹکی میں کھلنے کے بعد جلد گھوٹکی کے لیے مہران انجنیئرنگ یونیورسٹی کیمپس بھی منظور کروائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمینٹ ڈگری کالج گھوٹکی میں شاہ لطیف یونیورسٹی کیمپس گھوٹکی کی افتتاحی تقریب سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ ، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ، ایس ایس پی گھوٹکی مسعود بنگش ، اسسٹنٹ کمشنر گھوٹکی اکرام ملک ، اسٹنٹ کمشنر میرپور ماتھیلو سلیم اللہ اوڈو، لالا انصاف پٹھان ، ڈگری کالج پرنسپل عبدالقادر چاچڑ، حافظ عبدالقادر اعوان ، دائریکٹر سیڈا غلام یاسین قریشی سمیت شکارپور کیمپس کے پرووائیس چانسلر ڈاکٹر لطف اللہ منگی و دیگر نے شرکت کی۔