پروستیجوو،جمہوریہ چیک(اسپورٹس ڈیسک)دو بار ومبلڈن چیمپئن بننے والی ٹینس اسٹا ر پیٹرا کویٹووا کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا ۔حادثہ منگل کے روز مشرقی چیک کے شہر پروستیجوومیں واقع کویٹووا کے گھر پرڈکیتی کی واردت کے دوران پیش آیا ، جس کے نتیجے میں کویٹووا کے بائیں ہاتھ میں چوٹ لگی ۔ کیوٹیوا کو ڈاکٹرز نے طبی امداد فراہم کر دی ۔ ان کی ترجمان کیرل تیجکال کا کہنا تھا کہ کویٹووا کی انجری خطرناک نہیں اور وہ اب پہلے سے بہت بہتر ہیں ۔ خود کیوٹیوا نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری بیا ن میں کہا کہ جو میرے ساتھ ہوا یقینا وہ ناخوشگوار ہے مگر وہ اب پیچھے رہ گیا ۔ میرے لئے اب ضروری یہ ہے کہ ڈاکٹرز میرے ہاتھ کی کنڈیشن کے بارے میں اب کیا کہتے ہیں ۔ کویٹووا کی انجری کس نوعیت کی ہے اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ۔ واضح رہے کہ کیوٹیوا کو ایک چیریٹی ایونٹ میں اپنی ہم وطن کھلاڑی لوسی سفارووا کے ہمراہ حصہ لینا تھا ۔