ملتان کچہری کے محافظ خانے میں آگ لگ گئی، جس کے باعث جنوبی پنجاب کی جائیدادوں کا ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ نے کہا ہےکہ محافظ خانے میں لگی آگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے، آگ لگنے کی تحقیقات سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی حد تک ریونیوریکارڈ بچالیا گیا ہے ، محافظ خانے میں جائیداد سے متعلق 150سال پرانا ریکارڈ موجود تھا، آتشزدگی سے زیر سماعت جائیدادوں کے کیس متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔