سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) 18لٹرشراب بر آمد کرکے پولیس نے4 افراد کو گرفتا رکرلیا۔تھانہ بیگووالہ کے علاقہ رندھیر موڑ سے دوران تلاشی عبد الغفور سے 3لٹر، تھانہ ڈسکہ کے علاقہ سول ہسپتال چوک کے رہائشی عبد صام سے5لٹر ،تھانہ صدر پسرور کے علاقہ محلہ اسلام آباد کے رہائشی رضوان سے5لٹر اور تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ رڑی چوک کے امانت اللہ سے5لٹر شراب بر آمدکرکے ان کو گرفتار کرکے انکے خلا دمقدمات درج کرلئے۔