شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) پاکستان ریلویز کے ڈویژنل انجینئر سید معلم نے ضلع شیخوپورہ کے مختلف سیکشنوں پر ان مینڈ ریلوے پھاٹکوں کا سربراپز وزٹ کیا تو متعدد پھاٹکوں پر ضلع حکومت کی طرف سے بنائے گئے پھاٹکوں پر تعینات عملہ غائب پایاگیا جن کی ڈیوٹی محکمہ لوکل گورنمنٹ اور شہری دفاع کے عملہ میں سے ضلع حکومت نے لگائی تھی۔ ، دریں اثناء ضلع حکومت کے حکام نے غیر حاضر پائے جانے والے عملہ کے بارے میں رپورٹ متعلقہ حکام سے طلب کرلی ہے۔