شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے) ڈسٹرکٹ کلکٹر شیخوپورہ ارقم طارق نے چیف سیکرٹری کی ہدایت پر ضلع شیخوپورہ کے تمام سب رجسٹراروں کی جواب طلبی کرلی ہے اور استفسار کیا ہے کہ ضلع شیخوپورہ میں گزشتہ 15روز کے دوران ہونیوالی جائیدادوں کی خرید و فروخت کا ریکارڈ کیوں بروقت کمپیوٹر ریکارڈ میں شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے حکومت پنجاب بھی تمام ٹرانزیکشنز کے بارے میں لا علم رہی۔