ملتان( لیڈی رپورٹر)سربراہ سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین عابدہ حسین بخاری، ضلعی کوآرڈینیٹر صبا فیصل اور سٹی کوآرڈینیٹر فاریہ حسین نے مشترکہ بیان میں کہا ہےکہ حکمران کس منہ سے میٹرو بس کا افتتاح کرنے آرہے ہیں میٹرو بس کا سارا عملہ تو انہوں نے اپر پنجاب سے بھیجا ہےسیب کے نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے دھکے کھاتے پھر رہے ہیں حکمران دورہ ملتان کے موقع پر سرائیکستان صوبہ کا اعلان کریں اگر انہوں نے اعلان نہ کیا تو سرایئکستان ڈیموکریٹک پارٹی مظاہرے کرے گی۔