گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) سی آئی اے پولیس نے جعلی اوربوگس اسلحہ لائسنس بنانے والے بین الاصوبائی گروہ کے چار ارکان گرفتارکرکے قبضہ سے درجنوں لائسنس اورزیرتکمیل کاغذات و درخواست برآمد کرلیں۔ گرفتار ملزم اشرف شاہدرہ نائب قاصد ڈی سی او آفس لاہور، ناصر کوٹ لکھپت جونیئرکلرک ڈی سی او آفس لاہور جب کہ شوکت علی منڈیالہ وڑائچ اور ملزم ناصرعلی کاتعلق جڑانوالہ سے ہے ۔ سلمان عابدنے تھانہ سیٹیلائیٹ ٹاؤن درخواست دی کہ اس نے اسلحہ ڈیلرزسے اسلحہ کا لائسنس بنوایاجو کمپیوٹرائزڈ کروانے کے مرحلے میں تصدیق کے دوران بوگس ثابت ہوا ۔