بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی تحفظ صارف کونسل نے سائل سید محمد رضوان نقوی کی درخواست پر سائل کو خریدے گئے ناقص فوم کی رقم واپس کروا دی۔تفصیل کے مطابق درخواست گزار نے کارپٹ سنٹر کے خلاف شکایت درج کروائی تھی کہ ایک عدد لگژری فوم مبلغ5100روپے میں خرید کیا گیا جس کی دکاندار کی طرف سے 7سال گارنٹی دی گئی لیکن فوم ایک ماہ گزرنے کے بعد ہی خراب ہو گیا۔