بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق وائس چانسلر نے شعبہئ جغرافیہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر انتظام چھٹی بین الاقوامی جغرافیائی انفارمیشن سسٹم کے نقشوں کی نمائش کا افتتاح کیا۔ نمائش میں ایم ایس سی سال آخر کے طلبہ وطالبات کے بنائے ہوئے پراجیکٹس کے نقشے رکھے گئے تھے جن میں پاکستان اور مقامی علاقے کے سماجی، سیاسی، معاشی اور جغرافیائی پہلوؤں کو اُجاگر کیا گیا تھا جوترقیاتی منصوبہ بندی میں بہت مددگار ہوتے ہیں۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر تمام پراجیکٹس میں خصوصی دلچسپی لی ۔