• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور، دہشت گردی میں ملوث 6 ملزموں کو 24,24 سال قیدکی سزا

بہاول پور (سٹی رپورٹر) انسداد دہشتگردی بہاول پورکی عدالت نے دہشت گردی  میں ملوث6ملزموں کو 24,24 سال قید  کی سزا سنا دی۔ ملزمان ماسٹر محمد نواز،محمد شکیل،محمد عثمان،سلطان، شہاب الدین اور واجد رشید وغیرہ   پر2012 ء میں  خان پور میں چہلم کے جلوس پربم پھینکنے کا الزام  ہے،ملزموں کے خلاف تھانہ سٹی خان پور میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ عدالت نے ملزموں کو 24,24 سال قید بامشقت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے ملزمان کی تمام جائیداد بحق سرکار ضبط کر نے کا بھی حکم دیا ،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید چھ چھ ماہ قید بھگتنا پڑے گی۔
تازہ ترین