خیرپور(بیورو رپورٹ )شہر میں جرائم پیشہ گر وہ ایک بار پھر سرگرم ہو گیا ہے جرائم پیشہ گر وہ نے الطاف کالونی ،ملز کالونی اور شہید آباد کے علاقوں میں چوری کی تین وارداتیں کی ہیں۔ الطاف کالونی میں ملزمان ایک این جی او کے دفتر کے تالے توڑ کر لیپ ٹاپ بجلی کے پنکھے اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔ نوجوان سماج سدھارک ابرار حسین خاصخیلی نے اے سیکشن تھانے میں چوری کے واقعے کی رپورٹ درج کرائی ہے جبکہ چوری کی دوسری واردات ملز کالونی میں ایک شہری محمد اکرم آرائیں کے گھر میں ہوئی جہاں نامعلوم چور 40ہزا ر روپے نقد، ہزاروں روپے کے طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے جبکہ تیسری واردات شہیدآباد محلے میں اسکول ٹیچر استاد مہر علی بھنبھرو کے گھر میں ہوئی جہاں نامعلوم چوراسکو ل کے بچوں کا لیپ ٹاپ اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے۔ شہر کے اندر کچھ روز کے امن کے بعد جرائم پیشہ گر وہوں کے دوبارہ سرگرم ہونے پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ موثر کارروائی کر کے جرائم پیشہ گر وہوں کا صفایا کیا جائے۔