پشاور (خصوصی نامہ نگار)ہر ی پور یونیورسٹی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چوتھے انٹر ڈیپارٹمنٹل گرلز اتھلیٹکس چیمپئین شپ ختم ہوگئی جس میں یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کی طالبات نے حصہ لیا۔ یونیورسٹی کے ڈائر یکٹر سپورٹس رفیق خان کے مطابق چوتھے 200میٹر دوڑ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خوش بخت نے پہلی ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ہی کی سحرش نے دوسری اور سپر سٹار کی مصباح نے تیسری پوزیشن ،ڈسکس تھرو میں مینجمنٹ سائنسز کی حاجرہ نے پہلی ،رائیکنگ سٹار کی وردہ نے دوسری او ر سپر سٹار کی مدیحہ نے تیسری پوزیشن ، گولہ مقابلے میںانفارمیشن ٹیکنالوجی کی سدرہ نے پہلی ،انفارمیشن ہی کی آصفہ نے دوسری اورسپر سٹار کی مدیحہ نے تیسری جبکہ جیولن تھرومیں مینجمنٹ سائنسز کی حاجرہ نے پہلی، رائیکنگ سٹار کی طوبہ نے دوسری اور مائیکرو کی حناء نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں سپر سٹار کی صباح رشید اور سبین نے رائیکنگ سٹار کو 11-5، 10-12 اور 12-10 سے، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مینجمنٹ سائنسز کودو صفر سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے آصفہ اور زیب النساء نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ والی ایونٹ کے سیمی فائنلز میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سپر سٹار نے مخالف ٹیموں کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔