• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام زرعی میلہ آج ہوگا

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن ملتان ،نوازشریف زرعی یونیورسٹی اور بینکرز کلب کے زیراہتمام زراعت کے غیر فصلی شعبہ کے حوالے سے ایک میلہ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے،یہ میلہ آج 23دسمبر(جمعہ) کو نوازشریف زرعی یونیورسٹی میں منعقد ہوگا،سٹیٹ بینک کے مطابق اس آگاہی تقریب کے مہمان خصوصی سٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی سے مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)قاسم نوازہونگے،سیمینار میں مختلف قومی بینکوں کے علاوہ مائیکرو فنانس کے ادارے اور زرعی مداخل فراہم کرنے والے اداروں کے سٹالز لگائے جائیں گے ،جہاں کاشتکاروں کو شعبہ زراعت زرعی مداخل اور مختلف بینکوں کی طرف سے قرضوں کی فراہمی کی سکیموں اور طریقہ کار کے بارے میں مکمل آگاہی دی جائے گی جبکہ ماہرین کی طرف سے کاشتکاروں اور تمام ’’سٹیک ہولڈرز‘‘کے سوالات کے جوابات بھی دیئے جائیں گے۔
تازہ ترین