• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ میں موسم سرماکی تعطیلات کا آغاز26 دسمبر سے ہوگا ، ملتان بنچ میں 2 ڈویژن اور7 سنگل بنچز تشکیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہورہائیکورٹ میں موسم سرماکی تعطیلات کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا جس کے لئے ملتان بنچ میں 2 ڈویژن اور7 سنگل بنچز تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔اس ضمن میں 26 دسمبربروز سوموار سے شروع ہونے والے تعطیلات کے پہلے ہفتے میں تشکیل دئیے گئے بیچز میں پہلاڈویژن بنچ مسٹر جسٹس امین الدین خان اورمسٹر جسٹس مزمل اخترشبیر،دوسراڈویژن بنچ مسٹر جسٹس عبدالستاراورمسٹرجسٹس مدثرخالد عباسی پر مشتمل ہے جبکہ 7 سنگل بنچز میں فاضل ججز کے علاوہ مسٹرجسٹس مسعودعابدنقوی،مسٹرجسٹس اسجد جاوید گھورال اورمسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں ۔اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران عبوری اور بعدازگرفتاری ضمانت  حبس بے جا  جسٹس آف پیس کے معاملےاور وہ مقدمات جو موجود جج صاحبان  پہلے سے مقرر کر رکھے ہیں وہی سماعت ہونگے۔
تازہ ترین