• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ کےشہریوں نےترقی کےحق میں فیصلہ دیا،خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ عام انتخابات اور بلدیاتی الیکشن میں گوجرانوالہ کے شہریوں نے ترقی کے حق میں واضح فیصلہ دیا ہے،گوجرانوالہ میں اس قبل اتنی بھاری اکثریت سے کبھی مئیر منتخب نہیں ہوا ،میئر و ڈپٹی مئیرزکے الیکشن میں مثالی کامیابی سے گوجرانوالہ میں نوازلیگ کے قلعے کا ایک نیا مینار کھڑا ہوگیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نےلیگی امیدواروں کے مئیر اور ڈپٹی مئیرز منتخب ہونے کے بعد رہائش پر کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں سینئر راہنما غلام دستگیر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ ثروت اکرام گوجرانوالہ شہر کے متفقہ مئیر ہیں جو شہر یوں کی سچی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں ،ایم پی ایز حاجی عبدالرؤف مغل ،توفیق احمد بٹ ، چیئرمین بیت المال کمیٹی باؤ عظمت علی انور،فیاض بٹ ،حاجی سعید مدنی والے، حافظ بدرمنیر دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائی تقسیم کی۔
تازہ ترین