بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوام النا س اورنوجوان نسل میں ٹریفک قوانین کی آگاہی کے سلسلہ میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے گورنمنٹ ہائی سکول کینال کالونی میں ایک تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے انچارج ٹریفک یونٹ ایس آئی محمد ظفر اللہ نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو ٹریفک قوانین،اشارہ جات، سائن بورڈ کے متعلق بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک خصوصاًجنوبی پنجاب میں ٹریفک حادثات میں شرح اموات سب سے ذیادہ ہیں اسکی اہم وجہ ٹریفک قوانین سے آگاہی نہ ہونا ہے۔ نوجوان نسل دوران ڈرائیونگ موبائل فون اور ون ویلنگ سے اجتناب کریں۔