بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے، متحدہ محاذ بہاول پور کے رہنماؤں مسز آسیہ کامل،ہمایوں گلزار،نسرین انور، طارق مجید چوہدری و دیگر نے کہا کہ صوبہ بہاول پور کی بحالی کا مطالبہ نیا نہیں ہے بلکہ مئی 1951ء میں ریاست بہاول پور اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے کے تحت بہاول پور کو صوبائی حیثیت دی گئی،خطہ بہاولپور کی عوام گزشتہ چار دہائیوں سے بحالی صوبہ بہاولپور کی تحریک چلائے ہو ئے ہیں ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے بہاول پور صوبہ کی فی الفور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔