بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کےرہنما عمران غوری نے کارکنوں عہدیداران سے ملا قا ت کے دوران کہا کہ بہاولپور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے،شہر کے عوام نے حالیہ بلدیا تی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کے نمائندو ں کو بھاری اکثریت سے کامیا ب کرا کر اپنا حق ادا کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ عقیل نجم ہاشمی اور ملک منیر اقبال چنڑ پارٹی کا سرمایہ ہیں، طارق محمو د عباسی ،ملک عقیل الرحمان محمد ریاض، طاہر عر ف ڈینا، مہران نظام، محمد اسد، فرخ رحمان، محمد کلیم انور، شفیق رحمانی صادق رحمانی، حیا ت محمد خلجی،ملک محمد فہیم، حافظ شفیق اور دیگر نے عقیل نجم ہا شمی کو میئر اور ملک منیر اقبال چنڑ کو ڈپٹی میئر بننے پر مبارک با د دی ہے۔