شیخوپورہ‘جنڈیالہ شیرخان(نمائندہ جنگ‘نامہ نگار) لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اکمل خان اور سینئر سول جج مصباح نبی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ کیا ،اس موقع پر سپریٹنڈنٹ جیل امتیاز احمد بھلی اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ میاں عمیر اکرم، عارف بھی موجودتھے ۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے جیل میں ہسپتال ،لنگر خانہ کا دورہ کیا۔