شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)صدر مرکزی انجمن تاجران میاں محمد پرویز نے میاں امجد لطیف کو بلدیہ شیخوپورہ کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ امید ہے کہ وہ بلدیہ شیخوپورہ کے وسائل کو شہریوں کے مسائل حل کرنے پر خرچ کریں گے اور شہر سے تجاوزات کا بھی خاتمہ کروایا جائے گا۔