• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت نے کرپشن کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے،جلال محمود شاہ

جام شورو (نامہ نگار )ملک کو بحران کی طرف دھکیلا جارہا ہے، سندھ حکومت کی کرپشن نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ہر ادارے میں رشوت ،سفارش اور اقربا پروری عروج پر ہے سندھ کے عوام بنیادوں حقوق سے محروم ہیں پینے کا پانی تک میسر نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی صدر سید جلال محمود شاہ نے پارٹی کے سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری ہمارا یا سندھی قوم کا رہنمانہیں بلکہ کرپشن کا نمائندہ ہے جس کے واپس آنے سے کرپشن دن دگنی رات چگنی بڑھ جائے گی۔ سندھ کے ادارے تباہی کے کنارے پر ہیں فرض شناس افسران کو پی پی کی حکومت برداشت نہیں کرتی جس کی مثال آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی جبری رخصتی ہے جس کا قصور یہ تہا کہ اس نے میرٹ پر لوگوں کو نوکریاں دیں اور بدین میں غریب کاشتکاروں کی مددکی۔ جلال شاہ نے کہا کہ جمعے کو رینجرز کی طرف سے آصف علی زرداری کے دوست انور مجید کے دفاتر پر چھاپہ مارکارروائی بالکل درست ہے یہ کارروائی بہت پہلے ہوجانی چاہئے تھی لیکن دیر آئے درست آئے سی پیک کا منصوبہ سندھ کے لئے انتہائی مفید ہے جس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 15مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری میں سندھ کے عوام بھرپور حصہ لیں اور اساتذہ کو بھی چاہیے کہ وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ 26مارچ کو کراچی میں کرپشن ،دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف بہت بڑی سندھ مارچ ریلی نکالی جائے گی آر بی او ڈی منصوبے میں آصف علی زرداری کو کمیشن نہ ملا اس لئے منچھر جھیل کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا اس موقع پر سید زین شاہ،پیر خلیل جان سرہندی ،ڈاکٹر دودو مہری،امیر علی تھیبوسمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔
تازہ ترین