• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالغفار ڈوگر کی اہلیہ ، جاوید ڈوگر کی والدہ کی قل خوانی شاہ محمود قریشی نے دعا کرائی

ملتان،بدھلہ سنت(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)حاجی ملک عبدالغفار ڈوگر کی اہلیہ ،امیدوارجنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارملک جاوید ڈوگر کی والدہ ، ملک محمد شریف ڈوگر ، سینیٹر ملک صلاح الدین ڈوگر مرحوم ، سابق میئر ملتان ملک شوکت ڈوگر ، لیاقت ڈوگر کی ہمشیرہ ، ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر کی پھوپھی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے دعا کرائی جبکہ علامہ فاروق خان سعیدی نے فلسفہ موت و حیات پر خطاب کیا ، قاری عبدالغفار نقشبندی نےتلاوت، حمید نواز عاصم ، احمد نواز عصیمی اور قاری محمد سعید نقشبندی نے نعت پیش کی جبکہ شاہد محمود انصاری نے نقابت کے فرائض سرانجام دئیے ، اس موقع پر مئیر ملتان چویدری نوید الحق ارائیں،ملک عاشق علی شجراء ، ملک عدنان ڈوگر ، بیرسٹر ملک عثمان ڈوگر ، ایم پی اے جاوید اختر انصاری ، ڈاکٹر اختر ملک ، نفیس انصاری ، خالد جاوید وڑائچ ، مرزا عزیز اکبر بیگ ، خالد اشرف خان ا ، خواجہ سلیمان صدیقی ، سلمان قریشی ، میاں جاوید قریشی ، ذوالفقار شاہ ، ملک اسلم ڈوگر ، رانا شیر افگن ، احمد یار بلوچ ، محمد عادل ، فہد اسحاق سانگی سمیت دیگر شریک تھے ۔
تازہ ترین