• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی حقوق ٹرین راولپنڈی سے پشاورپہنچ گئی،شاندار استقبال

پشاور(کامر س رپورٹر)وزارت انسانی حقوق اور وزارت ریلوے کے باہمی اشتراک سے انسانی حقوق ٹرین گزشتہ روز  راولپنڈی سے پشاورپہنچ گئی۔ وزارت انسانی حقوق کے ریجنل ڈائریکٹوریٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے معاشرے میں ہرسطح پر انسانی حقوق کاشعور اجاگر کرنے کیلئے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ انسانی حقوق ریلوے ٹرین چلانے کافیصلہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل اوروزیر برائے ریلوے سعد رفیق کی معاشرے میں مذہبی رواداری ،برداشت اور انسانی حقوق کاشعور اجاگر کرنے کی یہ ایک بہترین کوشش قراردی گئی۔ ٹرین کووزارت انسانی حقوق کاعملہ اسلام آبادسے پشاور لایا جسکا استقبال  ریجنل ڈائریکٹر ہیومن رائٹس غلام علی  اورعملے نے کیا۔ واضح رہے کہ پہلے ہی صوبے کے مختلف کالجوں ،یونیورسٹیوں اورسکولوں میں مہم  جاری ہے۔ 
تازہ ترین