شیخوپورہ،شاہکوٹ (نمائندہ جنگ سے،نامہ نگار)بلدیاتی انتخابات کےآخری مرحلے میں ووٹ برابر ہونے پرشیخوپورہ اورشاہکوٹ میں ٹاس پر فیصلہ ہوا ۔فاروق آباد کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے چناؤ کیلئے قرعہ اندازی کروائی جس میں نواز لیگ کے نامزد پینل کے چیئرمین کے امیدوار سید سجاد حسین شاہ اور وائس چیئرمین کے امیدوار عمر دلبر ڈوگر کامیاب ہوگئے ۔دوسرا فیصلہ میونسپل کمیٹی شا ہ کو ٹ کی چئیرمین شپ کیلئے ہواجس میں آزاد امیدوار شیخ راشد محمود چئیرمین میونسپل کمیٹی شاہ کوٹ منتخب ہوگئے۔