اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) بحرین میں پاکستان کے نامزد سفیر جاوید ملک نے جمعہ کو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیرداخلہ نے جاوید ملک کو سفیر بحرین مقرر ہونے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی تعیناتی کے دوران دونوں برادر ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کےلئے تمام صلاحیتیں بروئے عمل لائیں گے۔