• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Charges On Faryal Makhdoom Frim Maria Khan

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے گھر کی کہانی بریک کے بعد پھر شروع ہو گئی، اس بار نند نے بھابھی پر الزامات کی بارش کر دی۔



خاموشی کے بعد پھر ہلچل مچ گئی،باکسر عامر خان کی اہلیہ اور سسرالیوں کے درمیان تو تو میں میں کا سلسلہ وہیں سے شروع ہو گیا جہاں سے ٹوٹا تھا۔



اس بار فریال مخدوم کی نند رنگ میں اتریں اور بھابھی پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی، عامر خان کی بہن ماریہ نے الزام لگایا کہ ان کی بھابھی بھتیجی سے ملنے نہیں دیتی تھی۔



اس الزام کا بھابھی نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا،کہا کہ انہوں نےکبھی سسرالیوں کوبیٹی سے ملنے پر نہیں روکا،عامرکی بڑی بہن اپنی بیٹیوں کو میری ننھی پری سے کھیلنے نہیں دیتی تھیں،عامرکی بھانجیاں میرا خون نہیں پھر بھی ہمیشہ انہیں اپنے بچوں کی طرح سمجھا۔



بہو اور سسرالیوں کی اس تکرار سے باکسر عامر خان پہلے ہی تنگ آ چکے ہیں، وہ کہہ چکے ہیں کہ نوبت ایسی نہ آ جائے کہ کہیں گھر والے اپنے بیٹے اور بیوی شوہر کو نہ کھو دے۔

تازہ ترین