حیدر آباد میں گتافیکٹر ی میں گتا اور کاغذ گلانے والے ٹینک میں گر کر تین مزدور جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ سائٹ ایریا میں گتا بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا، جہاں گتا اور کاغذ گلانے کے لیے بنائے گئے15فٹ سے زائد اونچے پانی کے ٹینک میں مزدود صفائی کرتے ہوئے گرگیا، جسے بچاتے ہوئے مزید دو مزدور ٹینک میں جا گرے۔
شاول کی مدد سے ٹینک کی دیواریں توڑ کر مزدوروں کونکال کر تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں تینوں مزدور دم توڑ گئے ہیں ۔