• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ژوب: خسرے کی وباء پھیلنے سے 4بچیوں سمیت 9بچے جاں بحق، درجنوں متاثر

 ژوب(این این آئی)یونین کونسل تنگ سر کے مختلف دیہات میں  خسرے کی وباء پھلنے سے 4بچیوں سمیت 9بچے جاں بحق  اور درجنوں متاثر ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین ژوب مولوی جارواللہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یونین کونسل تنگ سر کے مختلف دیہات   کلی ککشئی ،کلی بیان زئی،کلی زکریا زئی میں خسرے کی وباء پھوٹ پڑی ہے جس کے نتیجے میں 4بچیوں سمیت 9بچے جن کی عمریں 6  ماہ  سے لیکر 7ساتھ سال تک ہیں  ۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑاور ڈی ایچ اوڈاکٹر مظفر شاہ نے    بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر ادویات اور ٹیمیں روانہ کردی گئیں  ہیں۔ ٹیموں کی واپسی تک خسرہ اور اموات کی تصدیق نہیں کر سکتے ۔
تازہ ترین