بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپور کے عوام بنیادی سہولتوں کے لئے ترس رہے ہیں ،بہاول پور کے پنجابی، اردو، سرائیکی،پشتو اور دیگر زبانیں بولنے والے سب بہاولپور صوبہ کی بحالی کے لئے متحدومتفق ہیں ،ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف سٹی بہاول پورکے صدر سیدتحسین نوازگردیزی نے متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب کی میزبانی کے فرائض قاری مونس بلوچ،مرکزی صدر متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور، اللہ دتہ کمبوہ، دل مراد بلوچ نے سرانجام دیئے تقریب سے نزہت یاسمین چوہدری، عدیل اسلم، ثاقب طارق، بشپ نعیم عیسی، احمد مجتبی بلوچ چیف آف رند، ڈاکٹر عامر اسلام خاں، سردار من موہن سنگھ، تیمور سلیم خاں، مسز شمیم عباسی، ملک سعید چنٹرنے بھی خطاب کیا۔تقریب میں سید علی رضا بخاری، نوید خان کانجو ، احمد بلال مغل ،زین طارق ،فرقان افضل ، سید عمران حسنین کرمانی ، عقیل اْ پل، ارشد گوہر موجود تھے۔