بہاولپور (سٹی رپورٹر)بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام کرسمس کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین بی ڈبلیو ایم سی سمیع اللہ چوہدری اورمنیجنگ ڈائریکٹربی ڈبلیو ایم سی محمد نعیم اختر نے فادر ڈیوڈ بیدی اورپاسٹر شان کے ہمراہ کرسمس کاکیک کاٹا۔اس موقع پرصدر نیو ورکرز یونین جاوید مسیح بھٹی،جنرل سیکرٹری ورکرز یونین رحمت مسیح گل، صدربی ڈبلیو ایم سی ورکرز یونین چوہدری مشتاق انجم اورکمپنی افسران سمیت ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔چیئرمین بی ڈبلیو ایم سی سمیع اللہ چوہدری نے تقریب کے دوران خطاب میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی رو سے مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ اور ان کی خوشیوں کا خیال رکھنا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔