بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مارچ 2017ء میں مردم شماری کےفیصلہ کے بعد پاکستان ادارہ شماریات نے ڈویژن کی سطح پر آفیسرز تعینات کردیئے ہیں جوڈویژنل کمشنرز اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسرز کے ساتھ منسلک رہیں گے۔ادارہ شماریات کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق چھٹی مردم شماری مارچ 2017ء میں کرانے کافیصلہ کیاگیاہے،جس کیلئے ڈویژن کی سطح پر اپنے افسران ڈویژنل کمشنرز اور ڈی سی اوز کے ساتھ اٹیچ کرنے کیلئے ٹرانسفر کر دئیے ہیں جس کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کیلئے محمد زوار سی ایس او، سرگودھاڈویژن کیلئے محمد رفیق اے سی سی، فیصل آبادڈویژن کیلئے ظہوراحمداے سی سی،گجرانوالہ ڈویژن کیلئے ریاض چوغطہ اے سی سی، لاہورڈویژن کیلئے عبدالنوید اے سی سی، ساہیوال ڈویژن کیلئے ملک خلیل اے سی سی، ملتان ڈویژن کیلئے ملک اللہ ڈتہ اے سی سی، ڈی جی خان ڈویژن کیلئے اخلاق احمد خان ایس او جبکہ بہاولپورڈویژن کیلئے محمد ارشد اے سی سی کوتعینات کیاگیاہے۔