گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)راولپنڈی سے چلنے والی مسیحی برادری کی پیس ٹرین کا گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن پر پرتپاک استقبال کیا گیا، 25دسمبر کا کیک بھی کاٹا گیا، کیک وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کاٹا ، مسیحی برادری کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن پر موجود تھی ،وفاقی وزیر کامران مائیکل مصروفیات کی وجہ سے کیک کاٹ کر واپس رونہ ہو گئے ، ٹرین کا بعد میں مسیحی برادری اور مسیحی اتحاد کے عہدیداران کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ،پیس ٹرین پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا اور مسیحی اتحاد گوجرانوالہ کے عہدیداران نے پیس ٹرین میں بیٹھ کر آنیوالے مہمانوں کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے تاہم کچھ دیر قیام کرنے کے بعد پیس ٹرین دوبارہ لاہور کیلئے روانہ ہو گئی۔