گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ کورٹس گوجرانوالہ میں موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ، 25دسمبر سے لیکر2جنوری تک ایڈیشنل اور سول عدالتیں بند رہیں گی، روزانہ کی بنیاد پر ایک ایڈیشنل سیشن جج بطور ڈیوٹی جج فرائض سرانجام دیں گے ،دوبارہ عدالتیں 2جنوری کو لگائی جائیں گی۔