لاہور (نیوز ایجنسیاں)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ مشرف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، انہیں فوج کو متنازع نہیں بنانا چاہئے، فوج اور سپریم کورٹ کو غیر جانبدار دیکھ رہا ہوں ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کر رہا ہے،چوہدری نثار پر استعفیٰ دینے کیلئے کوئی دبائو نہیں، پیپلزپارٹی کے ساتھ پاناما لیکس کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہوئی،چار نکات پر پارلیمنٹ میں بات ہو سکتی ہے، آصف علی زرداری کے آنے سے ملک میں سیاست کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سروے کا لونی گڑھی شاہو میں مسیحی برادری کی جانب سے منعقدہ کرسمس کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ کرسمس منائیں گے۔