بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کاونٹر ٹیرر رازم ڈیپارٹمنٹ نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3مبینہ دہشت گرد وں کوگرفتارکرکے، ہینڈ گرنیڈز اوربھاری بارودی مواد برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسی ٹی ڈی نے چرچ اور سرکٹ ہاؤس کے ساتھ واقع ایریامیں ایک گھرمیں کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گردجن کاتعلق کالعدم تنظیم سے بتایاجاتاہے کوگرفتارکرلیا اوران کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈز اوربھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا اور ان کونامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔ سرکٹ ہاؤس شہر کی حساس ترین بلڈنگ ہے جہاں وی وی آئی پیز اوروی آئی پیز کاہروقت آناجانا رہتاہے جبکہ 25دسمبر کو کرسمس کاتہوار منایاجاناہے جس میں چرچ میں بڑی تعداد میں ملکی وغیرملکی مسیحی شرکت کریں گے۔ ذرائع کاکہناہے کہ دہشت گردوں کے ممکنہ ٹارگٹ چرچ اور سرکٹ ہاؤس ہوسکتے تھے۔