• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے شیخوپورہ تک موٹروے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

Latest News
لاہور.....لاہور اور گردو نواح میں دھند میں کمی آنے پر لاہور سے شیخوپورہ تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ،رات گئے شدید دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ موٹروے کو بند کرنا پڑا تھا ،صبح دھند میں کمی آنے پر ٹریفک کو کھول دہا گہا جس کے بعد ٹریفک رواں دواں ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سے رحیم یار خان نیشنل ہائی وے پر حد نگاہ 20 میٹر ہے،ٹریفک رواں دواں ہے،غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں،دوسری طرف موٹروے پولیس اپنی نگرانی میں ٹریفک کو کنٹرول کر رہی ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں گاڑیاں چلانے والے ہیلپ لائن 130 پر کال کریں ،دھند والی لائٹس کو چلا کر گاڑیاں چلائی،دھند کے باعث لاہور شہر میں شدید سردی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز تک دھند کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
تازہ ترین