سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس ڈی سی اوآفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع سیالکوٹ میں جاری ترقی کاموں کے رفتار اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ منتخب عوامی نمائندوں نے تعمیر نو کے اداروں کے مقامی حکام کو ہدایت کی ترقی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں ہر گز تاخیر نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاقی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر سے ایک جانب سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوجاتا ہے اور دوسری جانب عوام الناس کو بھی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ای ڈی ا و فنانس سیالکوٹ شجاع قطب بھٹی اور ایڈیشنل ایس پی نے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں اور لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی ۔ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ارمغان سبحانی،سید افتخار الحسن، ڈی او ٹیکنیکل یاسر رضا کے علاوہ متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے اجلاس میں شرکت کی ۔