سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر ضلع سیالکوٹ میں ہونے والی تقربیات میں500سے زائد کیک کاٹے گئے۔جناح ہاوس میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رعمر ڈار نے کارکنوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔ اس موقع پر موجود شرکا نے جناح ہاوس محمد پورہ سیالکوٹ میں موجود قائداعظم کی قیام پاکستان سے پہلے کی اوربطور گورنر جنرل نایاب تصاویر کو انہماک سے دیکھا۔