• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ ، ایکسائز تھانوں کے عملے کو جدید اسلحے سے لیس کرنے کا فیصلہ

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب کی طر ف سے منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کے لئے ایکسائز تھانوں کے قیام کے ساتھ عملے کو جدید اسلحے سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں منشیات کی نقل و حمل کو روکنے کے لئے دیگر اقدامات کے علاوہ پہلے مرحلے میں ایکسائزانیڈ نارکوٹکس کنٹرول کے عملے کو جدید اسلحے سے لیس کرنے کے ساتھ ان کو اہم شاہرہوں پر حضوصی ناکوں کی تربیت دی جائے گی اور دوسرے مرحلے میں ایکسائز تھانوں کے بارے میں حمتی لائحہ بنایا جائے گا۔اس سلسلہ میں ای ٹی او سیالکوٹ نے بتایا کہ ابھی تک سیالکوٹ میں ایکسائز تھانے کے قیام کی کوئی اطلاع انہیں نہیں۔
تازہ ترین