شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)چٹھی مردم شماری کیلئے محکمہ شماریات نے ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر اپنے افسروں کی تقرریاں کردی ہیں جو ڈویژنل کمشنر اور ڈی سی او کے ساتھ مل کر کام کریں گے اس سلسلہ میں سنسس کمشنر پنجاب کی طرف سے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ یہ افسر ماہ مارچ 2017سے شروع ہونے والی مردم شماری اور خانہ شماری کیلئے مقرر کئے جانے والے عملہ کی تربیت کے علاوہ انہیں سامان کی تقسیم کا کام بھی کریں گے ، دریں اثناء محکمہ شماریات نے مردم شماری کیلئے فیلڈ سٹاف کی تقرریوں کا ٹائم فریم طے کرکے اس بارے میں ضلع حکومتوں کو آگاہ کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ فیلڈ سٹاف کیلئے چارج سپرنٹنڈنٹوں سرکل سپروائزروں اور شمار کنندگان کی تقرریاں 15جنوری تک کردی جائیں اور ہر شمار کنندہ کو دو بلاک الاٹ کئے جائیں جہاں وہ مردم شماری اور خانہ شماری کا کام کرے گا۔