شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)پاکستان تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے زیر اہتمام یوم قائد اعظم کی مرکزی تقریب پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں سابق ضلعی آرگنائزر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ ، مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ، سابق تحصیل آرگنائزر حاجی میاں محمد شفیق اشرفی، شیخ زین ندیم ، حافط مدثر مصطفی خان، رانا عبدالسمیع خاں، چوہدری غلام نبی ورک، بدر منیر ایڈووکیٹ، الحاج قیصر ذوالفقار بھٹی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر کرسمس اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا پی ٹی آئی کی دوسری تقریب سابق ضلعی صدر ڈاکٹر محمد اشرف گھمن کی رہائشگاہ پر منعقدہوئی جس میں سابق ایم این اے چوہدری محمد سعید ورک ، سینئر رہنما ڈاکٹر محمد اعظم گھمن، میاں طاہر رفیق سمیت پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی اس موقع پر قائداعظم کی سالگرہ کا 50 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹاگیا، علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں ملک رضا خان جمالی، سید ندیم عباس کاظمی اور چیئرمین ادارہ برائے تحفظ حقوق شہریاں پروفیسر مشتاق احمد راحت کی اقامت گاہ پر بھی بانی پاکستان کی سالگرہ کی تقاریب منعقد ہوئیں۔