• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، لینڈ ریکارڈ ملازمین کے خلاف سنگین الزامات کی تحقیقات کی ہدایت

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)کمشنر لاہور ڈویژن نے محکمہ لینڈ ریکارڈ کے بعض افسروں اور ملازمین کے خلاف سنگین الزامات کی تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہے اور اس بارے میں ڈی سی او شیخوپورہ کو تحقیقات کروا کر رپورٹ دینے کی ہدایت بھی جاری کی ہے یہ ہدایت گاؤں ایشرکے کے نوجوان کاشتکار محمد پرویز کی تحریری شکایت پر جاری کی گئی ہے جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ شیخوپورہ اور اس کے بعض ملازمین کے خلاف الزامات عائد کئے گئے تھے، لینڈ ریکارڈ کے آفس کے ذرائع نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔
تازہ ترین