• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کر نے پر تحقیقات کی ہدایت

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ڈی سی او شیخوپورہ نے فیصل آباد روڈ پر جیون پورہ کے علاقہ میں سڑک کی تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل استعمال کئے جانے کی تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہے اور اس بارے میں ای ڈی او ورکس اینڈ سروسز سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے یہ ہدایت اس علاقہ میں واقع بازار لکھاں دا داتا کے گدی نشین وسیم عباس کی درخواست پر طلب کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ درخواست دہندہ دونوں ٹانگوں سے معزور ہے اور مزار شریف کے انتظامات کا نگران ہے اس بازار کے قریب حکومت نے عوام کی سہولت کی خاطر سڑک بنوانے کیلئے فنڈز جاری کئے تھے مگر ناقص میٹریل استعمال کئے جانے کے باعث یہ سڑک تعمیر مکمل ہوتے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے اور نوکیلے پتھر سڑک سے باہر آگئے ہیں۔، دریں اثناء محکمہ روڈز نے ناقص میٹریل کے استعمال کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔
تازہ ترین